واشنگٹن:اداکارہ میراامریکہ جانے کے بعد بڑی پریشانی میں پھنس گئیں، امریکی ڈاکٹر کی توہین کرنے اور پروٹوکول مانگنے پر اسے پاگل قرار دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کوکورونا ویکسین لگوانے کے بعد بخار محسوس ہورہا تھا۔ وہ دوبارہ ڈاکٹر کے پاس معمول کے مطابق چیک اپ کے لئے گئی اوراوٹ پٹانگ باتیں شروع کردی۔اداکارہ میرا نے ڈاکٹر کو بتایا کہ مجھے وزیر اعظم پاکستان تک پروٹوکول دیتاہے حالانکہ انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ کی نشست کے لئے پیشکش کی گئی ہے ، کیا آپ نہیں جانتے کہ میں کون ہوں ، میرا وی آئی پی بن کر چیک اپ کروائیں۔جب پاکستانی اداکارہ بدتمیز ہوگئی تو ڈاکٹر نے انھیں واضح کردیا کہ وہ شوبز اسٹار ہوں گی ، لیکن میں مریضوں کے ساتھ قواعد کے مطابق معاملہ کرتا ہوں۔ تاہم جب اداکارہ اوٹ پٹانگ باتیں کرتی رہی تو ڈاکٹر نے نفسیاتی مرکز کو فون کیا اور عملے کو طلب کیا۔اطلاعات ہیں کہ اداکارہ میرا کو ڈاکٹروں نے پاگل قرار دے دیا ہے۔ وہ پچھلے دو دن سے میڈیکل سینٹر میں تھیں۔ اب ، اس صورتحال میں ، صرف اس کے سسر اور شوہر کیپٹن نوید ہی اس کی ضمانت پر اسے واپس لاسکتے ہیں۔
اداکارہ میراکوامریکہ میں ڈاکٹرز نے پاگل قراردیدیا



















