اسلام آباد:پاکستان میں کوروناکے باعث مزید43 افراداپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے جبکہ4ہزار3سوسے زائدنئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھر میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43362 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4323 افراد میںوباءکی تصدیق ہوئی جبکہ 43 اموات ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوویڈ کے9.9فیصدمثبت کیسز کی شرح رہی جبکہ ملک بھر میںجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14821 اور مجموعی کیسزسات لاکھ کے قریب جاپہنچے جبکہ61ہزار450 فعال کیسز کی تعداہوگئی۔
کورونا:مزید43افرادجان سے گئے‘مثبت کیسز کی شرح9.9فیصدرہی

















