پاکستان میں کوروناکے ریکارڈ کیسز‘مزید83افرادچل بسے

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 83 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جب کہ 9 مہینوں کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے پچاس ہزارایک سوستر ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میںپانچ ہزاردوسوچونتیس افراد کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی ، جبکہ 83 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ، 9 ماہ کے بعد ملک میں ایک ہی دن میں کورونا کے 5234 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس سے قبل گذشتہ سال کورونا کی پہلی لہر کے دوران 20 جون کو ایک دن میں کورونا کے 6604 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز 10.43 فیصد رہے۔