فیلڈ مارشل سے امریکی وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


راولپنڈی :(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ میں قائم کمپنی پاورس کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفاعی ساز و سامان کی خریداری، تیاری اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے قومی سلامتی اور ملکی استعداد و مضبوطی کو مزید مستحکم کرنے میں تکنیکی جدت و جدید حل کی اہمیت پر زور دیا،دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون ،روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔