ایک کروڑ20لاکھ ایرانیوں کی امریکہ ،اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے رجسٹریشن

تہران :(مشرق نیوز)ایرانی ڈٹ گئے،ایک کروڑ 20لاکھ افراد نے امریکہ ،اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے رجسٹریشن کرا لی۔

وزیر داخلہ نے کہا10روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا ملکی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا اور ایک کروڑ20افراد نے 10روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کرالیا۔

مسعود پزشکیان نے کہا ملک کے دفاع کےلئے ہر قربانی دینے کےلئے تیار ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری ملک کے دفاع کےلئے اپنی جان قربان کرنے کی تیاری ظاہر کر چکے ہیں،میں خود بھی ایران کےلئے قربانی دینے والوں میں شامل ہوں اور رہوں گا،زندگی ملک کیلئے وقف کر دی ۔