کوئٹہ، پشاور، سوات (بیورو رپورٹ) خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار،خیبر میں زمین کے تنازع پر5افراد کو قتل کر دیا گیا ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز کے فتنہ الہندوستان کےخلاف آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،علاوہ ازیں فرنٹئیر روڈ پر 2 فریقین میں فائرنگ کے تبادلہ میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کےلئے پشاور منتقل کر دیا گیا ، واقعہ کے فوراً بعد ملزمان فرار ہوگئے،ترجمان پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق پشاور سے ،فریقین کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھاجبکہ سوات کے علاقے مٹہ شکردرہ میں اے این پی رہنما ممتاز علی کے گھر کے قریب دھماکہ ہوا ، دھماکے سے سڑک پر گڑھا پڑ گیا، کوئی جانی نقصان نہ ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
خاران: آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، خیبر: زمین کے تنازع پر 5 افراد قتل
















