امریکی تجاویز مسترد،جنگ ہماری شرائط پر ختم ہوگی،ایران،مذاکرات کیلئے پاکستان،ترکیہ ممکنہ میزبان

تہران،واشنگٹن،اسلام آباد،لندن،ریاض،ابوظہبی،دوحہ،کوالالمپور،بیجنگ:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)جنگ بندی سوالیہ نشان؟،ایران نے امریکی تجاویز مسترد کرتے ہوئے اپنی شرائط پیش کردیں،مذاکرات کیلئے پاکستان،ترکیہ ممکنہ میزبان، ایرانی و امریکی عہدیداروں کی ملاقات جمعے کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہاپاکستان نے امریکی تجاویز کا مسودہ تہران کے حوالے کیا، ترکیہ نے بھی سفارتی رابطے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان ،ترکیہ دونوں کو ممکنہ طور پر متوقع مذاکرات کی میزبانی کےلئے زیر غور لایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا ایران نے کہاامریکی تجاویز کا جائزہ لیا اور غیرمناسب پایا،صدر ٹرمپ کو اجازت نہیں دے سکتے جنگ کے خاتمے کا وقت طے کریں ،علاقائی ثالث کے ذریعے پیغام دےدیا اپنا دفاع جاری رکھےںگے،جنگ کے خاتمے کی پہلی شرط حملوں کا رکنا اور ایرانی عہدیداروں کے قتل کا خاتمہ ہے ،دفاعی کارروائیاں ایرانی شرائط پوری ہونے تک جاری رہیں گی۔

حکام کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ صرف ایران کی شرائط پر ہوگا،جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے کے ٹھوس ، ضمانت شدہ اقدامات کا مطالبہ کرتے ہےں، جنگ کے نقصانات کا تعین وادائیگی کی ضمانت دی جائے،ایران پر جاری جنگ و خطے میں دیگر مزاحمتی گروپوں کےخلاف جنگ روکی،آبنائے ہرمز پر خودمختاری کو تسلیم کیاجائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے 15 نکاتی منصوبے میںایران کے 3بڑے جوہری مراکز ختم ،یورینیم افزودگی مکمل بند،بیلسٹک میزائل پروگرام معطل ،آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں،بدلے میں امریکہ ایران پر عائد جوہری پابندیاں ختم اور سویلین جوہری پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر آمادہ ہوگا،امریکہ منصوبے پر بات چیت کےلئے ایک ماہ کی جنگ بندی بھی چاہتا ہے۔

ترجمان ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے واضح پیغام دیاٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہیں،شکست تسلیم کریں، کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں،ایران کی مرضی کے بغیر تیل کی پرانی قیمتیں واپس آئیں گی نہ ہی پرانا نظام۔

ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ایران کےخلاف کارروائی کا خیال ختم ہونا چاہیے، ایران کا مو¿قف شروع سے واضح ہے اور آئندہ بھی رہے گا امریکہ کےساتھ کسی صورت مفاہمت نہیں کریں گے ہم جیسے لوگ تم جیسے لوگوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے نہ اب اور نہ ہی آئندہ کبھی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا امریکہ کی سفارتکاری پر کوئی بھی اعتماد نہیں کر سکتا، ایران پر امریکی حملے سفارت کاری سے غداری تھی جو 2بار دہرائی گئی اب کون مذاکرات کے دعوو¿ں کو قابل اعتبار سمجھ سکتا ہے،آبنائے ہرمز میں مختلف اقدامات جنگی صورتحال کے باعث نافذ کئے ،جنگ میں شامل نہ ہونےوالے ممالک گزر سکتے ہیں، جہازوں سے فیس وصول کرتے رہیں گے۔

ادھر پاکستانی و مصری عہدیدار نے امریکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایرانی و امریکی عہدیداروں کی ملاقات جمعے کو اسلام آباد میں ہوسکتی ہے،ایران کو امریکہ کی 15 نکاتی تجاویز پہنچادیں،پابندیوں میں نرمی ،ایران کے جوہری پروگرام و میزائل پروگرام کا خاتمہ ،آبنائے ہرمز کھولنا ،مسلح گروہوں کی ایرانی حمایت پر پابندی تجاویز میں شامل ، 15 نکاتی تجاویز جنگ بندی پر پہنچنے کا جامع معاہدہ ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے عندیہ دیا وہ جوہری ہتھیار نہ بنانے کےلئے تمام ضروری ضمانتیں دینے پر تیار تاہم جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حق کو برقرار رکھنا چاہتا ہے ،حالیہ دنوں امریکہ ،ایران کے درمیان رابطے ہوئے تاہم باضابطہ بات چیت کی سطح تک نہیں پہنچے۔

دریں اثنا پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری نے امریکہ کےساتھ مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے جنگ بندی کیلئے پاکستانی کوششوں اور کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاپاکستان جیسے دوست ممالک مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے کاوشیں جنگ کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

وزارت خارجہ نے کہا مختلف ممالک ثالثی میں مصروف،پاکستان کے ارادے نیک ہیں، عراقچی پاکستانی ہم منصب و دیگر سفارتکاروں کےساتھ رابطے میں ہیں،میری معلومات کے مطابق امریکہ ،ایران کے درمیان اب تک جنگ بندی کیلئے بلاواسطہ یا بلواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا ترک صدر رجب طیب اردوان کا صہیونی جارحیت کےخلاف دوٹوک مو¿قف قابل تحسین ہے،ترک قوم نے برسوں امت مسلمہ کےساتھ یکجہتی میں اہم کردار ادا کیا،باوقار راستے پر ملکر آگے بڑھتے رہیں گے۔

بحریہ کے کمانڈر نے کہا امریکی بحری بیڑے پر مسلسل نظر ،میزائلوں کی رینج میں آیا تو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،ساحل سے داغے گئے کروز میزائلوں کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پوزیشن بدلنے پر مجبور ہوا۔

دریں اثناآئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہاہے امریکہ ایران مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے،مذاکرات نہ صرف نیوکلیئر ایشو بلکہ وسیع امور پر ہوں گے، میزائل، ایران سے جڑی ملیشیا، سکیورٹی یقین دہانیاں بات چیت کاحصہ ہیں،ایران کے جوہری مسئلے کا حل فوجی نہیں سفارتی ہونا چاہیے۔

رافیل گروسی نے کہا 3 ہفتوں کی جنگ نے صورتحال بدل دی ،ایران کا معاشی و توانائی کا ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ،جوہری تنصیبات کو کچھ نقصان ضرور پہنچا ایران اب بھی اپنی تمام جوہری صلاحیت برقرار رکھتا ہے۔

علاوہ ازیں ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا پاکستان کی امریکہ ایران مذاکرات کیلئے بروقت و تعمیری پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، اقدام خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران نہایت اہم ہے، عمان و دیگر ممالک کی سابقہ سفارتی کوششیں بھی قابل تحسین ہیں۔

یو اے ای کے صدارتی مشیر انور قرقاش نے کہا امارات کو ہتھیاروں ،فوجی دستوں کی ضرورت نہیں، یو اے ای وضاحت چاہتا مشکل وقت میں کن ممالک پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے،ایرانی جارحیت کے آغاز کے بعد سے برادر اور دوست ممالک مسلسل رابطے میں ہیں،کچھ ممالک نے حقیقی حمایت فراہم کی ،کچھ صرف بیانات تک محدود رہے، امارات نے مقابلہ کرنے اور ثابت قدم رہنے کی اپنی صلاحیت ثابت کردی۔

مزیر برآں سعودی عرب نے امریکی اخبار کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہاسعودی قیادت کی جانب سے ایران کے ساتھ طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کی خبرغلط ہے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب خطے میں فوجی کشیدگی ختم کرنے کےلئے کام کرنے والے خلیجی ممالک کاحصہ اورکسی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

دوسری جانب ترجمان چینی دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں ثالثی کی پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہاجنگ بندی ،امن مذاکرات اہم اقدامات ہیں، چین کشیدگی میں کمی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام اور سمندری آمدورفت کے راستوں کی بحالی عالمی برادری کے مفاد میں ہے،چین خود بھی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے انتھک محنت کررہا ، خطے میں تمام فریقوں کےساتھ رابطے برقرار ہیں۔

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہاترکیہ عرب ممالک کو ایران کےخلاف جنگ میں شمولیت سے روکتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطرو دیگر کو ضبط و تحمل کی تلقین کررہا ہے، خلیجی ممالک کو ڈر ہے ایران اہم بنیادی ڈھانچے جیسے بجلی و پانی کی سہولیات کو نقصان نہ پہنچائے۔