عید الفطر آج،نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوں گے،سکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد، لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ،ریاض : (بیورورپورٹ)ملک بھر میں عید الفطر آج،نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوں گے،سکیورٹی ہائی الرٹ،ہزاروں اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

شہری نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو گلے ملکرمبارکباد دیں گے،فیملیز نے بچوں کیساتھ پارکوں میں جانے کاپروگرام بنا لیا،گھروں میں خصوصی دعوتوں کااہتمام کیاجائیگا۔

دریں اثنا سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر منا لی گئی،سکیورٹی خدشات کے باعث عید کے اجتماعات مساجد تک محدود رہے،امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔