جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا: سربراہ آئی ایم ایف

بیجنگ (مشرق نیوز) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہامشرق وسطیٰ میں نیاتنازع عالمی معیشت کی مضبوطی کا امتحان لے رہا ہے،جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا،آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے جاپان میں تقریب سے خطاب میں کہاجنگ کے دوران تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا،آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی تقریباً 90 فیصد تک کم ہو گئی،60 فیصد تیل اور 11 فیصد ایل این جی درآمدات آبنائے ہرمز سے آتی ہیں،کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا جنگ طویل ہوگئی تو پالیسی سازوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہوں گے،تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔