بلوچستان کے مسائل کاحل تلاش کیاجائے،محمود اچکزئی،لیاقت بلوچ


لاہور:(وقائع نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا،رہنماوں کے درمیان ملکی و خطے میں موجودہ سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کےلئے پوری قوم متحد ہے ، سیاسی بحرانوں کے حل کےلئے قومی قیادت کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے،بلوچستان کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،صوبے کے مسائل کا حل قومی اتفاق رائے سے تلاش کیا جائے۔