ترکیہ خطے میں امن کی کوششیں جاری کھے گا، صدر رجب طیب اردوان
انقرہ(مشرق نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ترکیہ امن پر مبنی کوششیں جاری رکھے گا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو میںترک صدر نے کہا ایران مذاکرات کےلئے ابھی بھی کچھ کیا جا سکتا ہے، ترکیہ کی امن پر مبنی کوششیں جاری ہیں، ایران پر حملوں کے بعد شروع ہونے والی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، صورتحال طویل مداخلت علاقائی اور عالمی استحکام کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔
















