ایران کوجنگ میں بڑی کامیابیاں،سی این این نے تصدیق کردی
واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ایران کوجنگ میں بڑی کامیابیاں،سی این این نے تصدیق کر دی۔
امریکی ٹی وی کے مطابق ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی اردن میں جدید ترین تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کیا،متحدہ عرب امارات میں بھی 2مقامات پر تھاڈ ریڈار نشانہ بنایا،اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کے سبب ٹھیک نقصان کا اندازہ ممکن نہیں تاہم تھاڈ سسٹم کی قیمت 50کروڑ ڈالرز ہے،رپورٹ کے مطابق قطر میں ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ کیا گیا ،کمیونی کیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات سے ائیر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔
















