کئی جنگیں رکوائیں،ایران امریکہ تک مار کرنے والے میزائل بنا رہا ہے، ٹرمپ
واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ٹیرف پالیسی سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکوائیں،ایران امریکہ تک مار کرنےوالے میزائل بنا رہا ہے،ایرانی میزائل یورپی ملکوں و امریکی اڈوں کیلئے خطرہ،تہران میں مظاہرین کی پھانسیاں رکوائیں،ڈیل کی کوشش کر رہے ،سننا چاہتے ہیں ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنائے گا، ترجیح ہے مسئلہ سفارت کاری سے حل ہو۔
دوسرے دور صدارت میں پہلے سٹیٹ آف یونین خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا بائیڈن نے تباہی کے دہانے پہنچایا اب امریکی سرحدیں محفوظ ترین ،9ماہ میں ایک بھی غیر قانونی شخص داخل نہیں ہو سکا، قانونی طور پر ہمیشہ لوگوں کوآنے کی اجازت دیں گے،افراط زر میں غیر معمولی کمی لائی گئی،12ماہ میں 18کھرب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے وعدے ممکن بنائے ،مختلف ممالک امریکہ کےساتھ تجارتی معاہدے برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔
امریکی صدر نے کہا پاکستان ،بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ رکوائی، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا صدر ٹرمپ نے ساڑھے 3 کروڑ افراد کو بچایا،سپریم کورٹ کا ٹیرف پرفیصلہ مایوس کن ہے اب تجارتی قانون کی دفعہ 122 کے تحت 15 فیصد نئے عالمی ٹیرف نافذ کرینگے،حکومت نے ڈی ای آئی پالیسی ختم کر دی ۔
















