اسلام آباد،صوابی:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)اپوزیشن کا احتجاج،پارلیمنٹ ،کے پی ہاﺅس میں بدستور دھرنے،صوابی میں موٹروے بند، مسافر رل گئے۔
دھرنوں میں اپوزیشن لیڈرز،وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی،پی ٹی آئی رہنماﺅں کی کثیر تعداد شریک ہے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاعمران خان کی ہسپتال منتقلی تک نہیں اٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کو فوری و بلاتاخیر ہسپتال منتقلی کیا جائے۔
ادھر صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا، موٹروے بند ہونے سے مسافر رل گئے،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے خواتین،بچوں اور بزرگ مسافروں کو زیادہ پریشانی کا سامنا ہے۔
اپوزیشن کا احتجاج،پارلیمنٹ ،کے پی ہاﺅس میں بدستور دھرنے
















