پاکستان دشمنی کی پالیسی ناکام ہوگئی، بھارتی سیاستدان ششی تھرور


نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے دو ٹوک اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان دشمنی کی پالیسی ناکام ہوگئی۔

انڈین ایکسپریس میں شائع ہونےوالے کالم میںششی تھرورنے پاکستان کےخلاف مستقل دشمنی کی بھارتی پالیسی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا حکمت عملی ناکام ہو چکی ،خطے میں امن کے امکانات کمزور ہوئے ،پاکستان کو مستقل دشمن بنا کر رکھنے کی پالیسی کو داخلی سیاست میں فائدے کےلئے استعمال کیا گیا تاہم عملی طور پر کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔

بھارتی سیاستدان نے کہا پاکستان سے بات چیت کو شکست سمجھنا غلط سوچ ہے ،مذاکرات کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں،بی جے پی کی سخت و تصادمی پالیسیوں نے نہ صرف خطے کو غیر محفوظ بنایا بلکہ ملک کے سفارتی مفادات کو بھی نقصان پہنچایا،پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی کوششیں بھی کامیاب ثابت نہیں ہوئیں ، پالیسی خود فریبی کے مترادف ہے۔