غزہ امن بورڈ کی پہلی بیٹھک19فروری کو ہوگی،پاکستان نے شرکت کافیصلہ کرلیا
واشنگٹن: (بیورورپورٹ) غزہ امن بورڈ کی پہلی بیٹھک19فروری کو ہوگی،اراکین کو دعوت نامے ارسال،پاکستان نے شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ بورڈ ممبران ،ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی میزبانی کریں گے،میٹنگ کا ایجنڈا ابھی سامنے نہیں لایا گیا تاہم امریکی میڈیا کے مطابق غزہ بورڈ کے قیام کامقصدغزہ کی تعمیر نو ،حماس کو غیرمسلح کرنا ہے۔
دریں اثنا پاکستان نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا،شہبازشریف یا اسحاق ڈارنمائندگی کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام اور انسانی بحران کے حل کےلئے سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے،اجلاس میں غزہ کی صورتحال، امن و استحکام کے اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
















