تہران (مشرق نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے ایران کا میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ہے، ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا، امریکہ کیساتھ جنگ کا امکان موجود ہے، ایران امن اور جنگ دونوں کیلئے تیارہے، حملے کی صورت امریکی افواج نشانہ ہوں گی، علاقائی ممالک نہیں،ایرانی وزیر خارجہ نے کہا جوہری افزودگی ایران کا ناقابل تنسیخ حق ہے جاری رہنا چاہیے، بمباری سے بھی ہماری جوہری صلاحیت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، جوہری افزودگی پر یقینی ضمانتی معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں، غزہ پر اسرائیلی جنگ عالمی قوانین کے خاتمے کی علامت ہے،عباس عراقچی نے کہا غزہ میں ہونے والی تباہی اسرائیل کی جانب سے کھلی نسل کشی ہے، غزہ جنگ نے فلسطینی مسئلے کو دوبارہ عالمی سفارت کاری کا مرکز بنا دیا، اسرائیلی کارروائیاں خطے میں عدم مساوات کو فروغ دے رہی ہیں۔
میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ،کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا:ایران
















