اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جولائی تا دسمبر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 43.3 فیصد کمی،برآمدات بھی 5 فیصد کمی سے 15.5 ارب ڈالر تک محدود رہیں،وزارت خزانہ نے اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 81 کروڑ ڈالر ،ملکی درآمدات 12.3 فیصد اضافے سے 31 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، 6ماہ میں ترسیلات زر 10 فیصد اضافے سے 19.73 ارب ڈالر ، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1.17 ارب ڈالر رہا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ڈالر ریٹ 278.7 سے بڑھ کر 279.9 روپے تک جاپہنچا،پہلے 5ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 فیصد اضافہ ،پرائمری سرپلس 3651 ارب ریکارڈ کیا گیا،ایف بی آر ریونیو 9.5 فیصد اضافے سے 6 ہزار 160 ارب رہا، نان ٹیکس ریونیو 4.8 فیصد اضافے سے 3581 ارب ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 16.1 ارب ڈالر ہوگئے، مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں معاشی استحکام برقرار رہا، مالی سال 26-2025 میں ملکی معیشت کی رفتار برقرار رہنے کی توقع ہے،بہتر مالی نظم و ضبط سے معاشی استحکام کو سہارا ملا، رواں ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، مہنگائی قابو ، ایل ایس ایم کی نمو میں واضح بہتری آئی،زرمبادلہ ذخائر مضبوط، روپے کی قدر مستحکم ہے، پاکستان سٹاک میں زبردست تیزی آئی ، عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹس میں شامل ہے۔
براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 43.3 فیصد کمی ، آوٹ لک رپورٹ


















