راولپنڈی:(بیورورپورٹ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے مودی سن لو!کشمیر آتش فشاں پہاڑ ،جلد پھٹنے والا ہے۔
راولپنڈی میںشہریوں سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہاکسی چیز کا ڈر نہیں،مودی کو پیغام ہے یاسین ملک حق کی جنگ لڑ رہا ، زندہ رہا تو غازی ،مار دیا گیا گیا تو شہید کہلائے گا،مودی یاد رکھو تم ڈرپوک ہو ،معرکہ حق میں ابھی ٹریلر ہی دیکھا ،جلد مقبوضہ کشمیر میں معرکہ حق کی مکمل فلم آئے گی،موت کا کوئی ڈر نہیں۔
اہلیہ حریت رہنما نے کہا کشمیری ، پاکستانی قوم نے ڈر کے بت توڑ دئیے اب ہندوتوا کے بت توڑنے نکلے ہیں،بھارت میں 87 آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ،تعداد 100 تک پہنچے گی،کشمیر کی تحریک آزادی زندہ باد، پاکستان زندہ باد!۔
مودی سن لو!کشمیر آتش فشاں پہاڑ ،جلد پھٹنے والا ہے،مشعال ملک
















