روسی صدر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانا عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے:شہباز شریف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے اقدامات عالمی امن اور سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہیں،پاکستان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کےساتھ ساتھ حکومت اور عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،وزیراعظم نے کہاامن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے ، نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کو مسترد کرنے کے موقف کا اعادہ کرتے ہیں۔