ڈھاکہ، اسلا م آباد (مشرق نیوز+ بیورو رپورٹ) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، خالدہ ضیا کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں،بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، پارٹی کی جانب سے انتقال کی تصدیق کر دی گئی،بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں او روہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا،بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاءالحق نے کہا خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جارہا تھا، جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو حالت میں نمایاں طور پر بگاڑ آجاتا تھا، زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا تھا،ادھر بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاءکے انتقال کے سوگ میں بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) کے میچز ملتوی کر دیئے گئے،بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق بی پی ایل میں آج کھیلے جانے والے میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں،بی سی بی نے کہا میچز کے از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائےگا،دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف نے بیگم خالدہ ضیائکے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم کے اہل خانہ اور عوام کےلئے صبر کی دعا کی،صدر زرداری،وزیر اعظم شہباز شریفنے تعزیتی پیغام میں کہا بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر انتہائی افسوس ہوا، بنگلادیش کیلئے سیاسی خدمات کو احترام سے یاد رکھا جائےگا، بیگم خالدہ ضیاءبنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت ،پاکستان کی مخلص دوست تھیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مرحومہ کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کےلئے صبر کی دعا کی ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم خالدہ ضیاءچل بسیں، پاکستان کا اظہار افسوس
















