لاہور:(رپورٹنگ ٹیم )وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا مریم نوازصوبے میں آئیںبتایا جائےگا منصب کا استقبال اور احترام جمہوری و مہذب انداز میں کس طرح کیا جاتا ہے۔
سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں، مختلف ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس اور بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین خان نیازی سے ملاقات کے دوران گفتگو میںسہیل آفریدی نے مریم نواز کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت،جلسہ کرنے کاچیلنج دیتے ہوئے کہا پنجاب حکومت دعویٰ کرتی ہے عمران خان کی کال پر عوام باہر نہیں نکلتے تو مریم نواز کو تیاری کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں،ایک ہفتے بعد مریم نواز خیبر پختونخوا آئیں ،جلسہ کر کے دکھائیں، جواب میں پنجاب میںجلسہ کریں گے،واضح ہو جائے گا عوام کس کی کال پر زیادہ باہر نکلتے ہےں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاعام انتخابات میں پی ٹی آئی کا پنجاب سے 180 نشستیں جیتناثبوت ہے عوام عمران خان کی کال پر باہرنکلنے کوتیار ہیں،فارم 47 کے ذریعے بننے والی حکومت کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ،پنجاب میںزمینی حقائق کو خود سامنے دیکھ کر شدید حیرت ہوئی ، ظلم وجبر کی تاریخ میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی،محسوس ہو رہا ہے ماضی کے کالے قانون کا نظام اب موجودہ پنجاب حکومت نے نافذ کر دیا۔
سہیل آفریدی نے کہا میری نقل و حرکت کے دوران مسلسل سڑکیں بند کی جاتی رہیں،منتخب وزیر اعلیٰ کےساتھ منفی رویہ جمہوری روایات کے منافی ،آمرانہ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے،معاملات کاسنگین رخ اختیار کرناملک کے مستقبل کےلئے ہرگز درست نہیں، پنجاب کا میڈیاظلم کیخلاف ضرور آواز بلند کرے۔
اپنے دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مزار اقبال پر حاضری دی ،پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا پنجاب انتظامیہ کی جانب سے غیر معمولی و قابل مذمت رکاوٹیں کھڑی کرنا قابل مذمت ہے،فوڈ سٹریٹ میں تمام لائٹس ،پورا بازار زبردستی بند کرایا گیا، مزار کے اطراف مکمل طور پر اندھیرارہا، صوبے کے چیف ایگزیکٹو کےساتھ مسلسل توہین آمیز و فسطائی رویہ اختیار کیا گیا۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















