انقلاب منچ کا بنگلہ دیش کے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاون ،ناکہ بندی


ڈھاکہ: (مشرق نیوز) عثمان ہادی کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری و ٹرائل کے مطالبے پربنگلہ دیش میں احتجاجی پلیٹ فارم انقلاب منچ نے بڑے شہروں میں مکمل شٹر ڈاون اور ناکہ بندی کردی۔

فیصلہ ڈھاکہ کے شاہ باغ چوراہے پر جاری مسلسل دھرنوں کے بعد سامنے آیا،انقلاب منچ کے رہنماوں نے اپنے خطاب میں کہا شریف عثمان ہادی کے قتل میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

حکام کی جانب سے 7 جنوری تک چارج شیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی قبول نہیں،فوری عملی پیشرفت چاہیے ،احتجاج کے دوران ماحولیاتی امور کی مشیر سیدا رضوانہ حسن ،ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے کمشنر شیخ سجاد سمیت اعلیٰ حکام شاہ باغ پہنچے ،مظاہرین کو تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا ،قاتلوں کےخلاف جلد قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی، مظاہرین نے کہا یقین دہانیاں کافی نہیں ۔