بھارت کا سب سے بھاری خلائی سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت کا سب سے بھاری خلائی سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا۔

اسرو کے مطابق LVM3-M6 راکٹ کے ذریعے امریکہ میں تیار کردہ AST SpaceMobile کمیونی کیشن سیٹلائٹ کو لو ارتھ آربٹ میں بھیجا گیا،سیٹلائٹ 6 ہزار 100 کلووزنی اور بھارتی سرزمین سے لانچ کیا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے،وزیراعظم نریندر مودی نے کہا لانچ بھارت کے خلائی سفر میں قابل فخر سنگ میل ہے ،مستقبل کے خلائی مشنز کےلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔