مسجد نبوی کے خوش الحان موذن شیخ فیصل انتقال کرگئے،سپرد خاک


ریاض:(مشرق نیوز)مسجد نبوی کے خوش الحان موذن شیخ فیصل انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 25 سال سے اذان دینے کی سعادت حاصل کرنےوالے شیخ فیصل نعمان خالق حقیقی سے جاملے، 2000 میں باضابطہ طور پر موذن مقرر کیا گیا ،اذان دینا شیخ فیصل نعمان کےلئے محض ذمہ داری نہیں بلکہ خاندانی وراثت تھی ،دادا اور والد دونوں مسجد نبوی میں موذن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ،والد کم عمری میں ہی عظیم منصب پر فائز ہوئے اور 90 برس سے زائد عمر تک مسجد نبوی میں اذان دیتے رہے ،بعد ازاں سعادت شیخ فیصل نعمان کو نصیب ہوئی۔

شیخ فیصل نعمان کی نماز جنازہ فجر میں ادا کی گئی اور تدفین مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں کی گئی۔