گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے الگ صوبے کا مطالبہ کردیا

لاہور:(وقائع نگار) گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے الگ صوبے کا مطالبہ کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مہدی شاہ نے کہاگلگت بلتستان کی حق تلفی ہو رہی ،آزاد کشمیر طرز پر احتجاجی تحریک شروع ہوسکتی ہے، مرکز میں ن لیگ کےساتھ پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت لیکن کچھ نہیں مل رہا ، احسن اقبال آئے اور کہا 200 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا کوئی مسئلہ نہیں لیکن کچھ نہیں کیا،ہر صوبہ کہتا ہے شیئر پورا ملنا چاہیے ،علیحدہ صوبہ بنے گا تو شیئر ملیں گے۔

گورنر گلگت نے کہابھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر کے علاقوں پر قبضہ کرلیا ،کچھ نہیں کیا، تب کے وزیر اعظم عمران خان اور لانے والے بہتر فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ایریا پر کنٹرول سنبھال لیتے تو شاید جان چھوٹ جاتی،زمین و پہاڑ ایک لیکن علاقے کو متنازع قرار دے کر سہولتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔

مہدی شاہ نے کہا احسن اقبال صاحب 200کی بجائے 50 میگا واٹ بجلی ہی دے دیں،باقی صوبوں کی نسبت اپنی مرضی سے آزاد ہو کر پاکستان میں شامل ہوئے ،وزیراعظم شہباز شریف نے 100 میگا واٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا امید ہے مل جائے گی،ن لیگ کا اتحادی ہونا فائدے میں نہیں۔