پاکستان، ایران کاقریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان، ایران نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ،ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ ،علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماﺅں نے تجارت، رابطہ کاری ،عوامی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ ،علاقائی امن و ترقی کےلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔