بنگلہ دیش، طالبعلم رہنما عثمان ہادی آہوں،سسکیوں میں سپرد خاک


ڈھاکہ: (مشرق نیوز)بنگلہ دیشی طالبعلم رہنما عثمان ہادی آہوں،سسکیوں میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں پروفیسر یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

عثمان ہادی کی نماز جنازہ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے ساوتھ پلازا میں ادا کی گئی ،سکیورٹی انتہائی سخت،گرد و نواح میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی رہی۔

دریں اثناچیف ایڈوائزر پروفیسر یونس کے اعلان پربنگلہ دیش میں ایک روزہ سوگ منایا گیا،قومی پرچم سرنگوں ،سرکاری تقریبات محدود رکھی گئیں۔