10لاکھ ڈالر دو،گرین کارڈ لو،ٹرپ کاویزا پروگرا م متعارف


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)10لاکھ ڈالر دو،امریکی گرین کارڈ لو،صدر ٹرمپ نے اپنا نیا ویزا پروگرام ٹرمپ گولڈ کارڈ جاری کردیا،گولڈ کارڈ کے حصول کیلئے ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئی،آن لائن درخواست کےساتھ 15ہزارڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔

حکام کی جانب سے جانچ پڑتال مکمل ہونے پر ایک ملین ڈالر یو ایس ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کو گفٹ کرنا ہوں گے پھرگرین کارڈ طرز کا امریکی ویزا ملے گا۔