واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے غزہ منصوبے پر عملدرآمد کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے نہایت پرامید انداز میں کہا غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونےوالا ،سب اچھا چل رہا ہے،غزہ میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں پر بم پھٹا ،کچھ شدید زخمی ہوئے یا شاید ہلاک بھی مگرمعاملات بہت اچھے جا رہے ہیں،لوگ سمجھتے نہیں ہمارے پاس مشرق وسطیٰ میں امن ہے۔
قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا زندگیاں بچانا مشن،پیوٹن یوکرین جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں،روسی صدر سے نمائندہ خصوصی سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر کی ملاقات اچھی رہی،ٹرمپ نے کہاملاقات کے نتائج پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتاسب فریقین پر منحصر ہے، روسی صدر پیوٹن یوکرین سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں،5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، زندگیاں بچانے کیلئے دنیا بھر میں جنگیں رکوا رہا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا وینزویلا کے اردگرد فوج جمع کرنا محض دباو مہم کا حصہ نہیں، منشیات کی کشتیوں پر حملے جاری ہیں، جلد زمینی کارروائی کریں گے،وینزویلا کی تمام سڑکیں، گھر ،پلانٹ علم میں ہیں۔
دریں اثنا ڈونلڈ ٹرمپ نے ہائی سکلڈ ورکرز کیلئے ویزا شرائط سخت کرنے کا حکم دےدیا،درخواست گزاروں ،ساتھ سفر کرنےوالوں کے ریزیومے یا LinkedIn پروفائلز کا جائزہ لیا جائےگا،سنسرشپ میں ملوث درخواست گزار ایچ ون بی ویزے کےلئے نااہل ہوگا۔
غزہ منصوبے پر عملدرآمد کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
















