سنگجانی جلسہ کیس میں بھی عمر ایوب ، زرتاج گل اشتہاری


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماﺅںعمر ایوب اور زرتاج گل کو سنگجانی جلسہ کیس میں بھی اشتہاری قرار دےدیاگیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،عدالت نے عمر ایوب ، زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزموں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دےدیا،زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ درخواستیں منظور کرلی گئیں۔