تل ابیب:(مشرق نیوز)نیتن یاہو نے اسرائیلی صدر سے کرپشن مقدمے میں معافی کی درخواست کردی۔
غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے صدر کو باضابطہ درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا فوجداری کارروائیاں بطور وزیر اعظم امور میں رکاوٹ بن رہی ہیں ،معافی اسرائیلی معاشرے کے مفاد میں ہوگی۔
اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے کہا نیتن یاہو کو اپنے جرم کا اقرار کرنے، نادم ہونے اور سیاست ترک کرنے کی صورت میں ہی معافی ملنی چاہیے۔
نیتن یاہو نے صدر سے کرپشن مقدمے میں معافی کی درخواست کردی
















