تاجکستان حملہ، چین نے شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت کردی

دوشنبے:(مشرق نیوز)تاجکستان میں شہریوں کی ہلاکت، چین نے شہریوں کو سرحدی علاقے سے فوری انخلاکی ہدایت کردی۔

دوشنبے میں چینی سفارتخانے نے بیان میں کہا تاجکستان افغانستان سرحد کے قریب حملے میں3 شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا، واقعہ بدھ کی شام تاجکستان کے جنوب مغربی صوبے ختلان میں پیش آیا،تاجک حکام حملے کی تحقیقات کریں۔