امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر شہبارشریف،فیلڈ مارشل کے معترف
واشنگٹن:(بیورورپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیر اعظم شہباز شریف،فیلڈ مارشل کی تعریف کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاو¿ڈ نے کہافلسطین امن منصوبے میں اہم پیشرفت جاری ہے،صدر ٹرمپ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت خاص طور پر وزیر اعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہیں،شہباز شریف غزہ کے روشن و محفوظ مستقبل کےلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں،عالمی بینک سمیت مختلف مالیاتی ادارے غزہ کی تعمیر نو کےلئے فنڈز فراہم کریں گے۔
مارگریٹ میکلاوڈ نے کہاغزہ کی آئندہ حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا البتہ ہتھیار ڈالنے والوں کو ایمنسٹی دی جائےگی،غزہ کے شہریوں پر علاقے سے نکلنے کےلئے کسی قسم کا بیرونی دباو نہیں ،نیویارک کے میئرظہران ممدانی کی جیت امریکہ کے جمہوری عمل کی مضبوطی ہے۔
















