شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے لاکھوں ڈالرز کا سونا ضبط


ڈھاکہ:(مشرق نیوز)سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 10 کلو سونا ضبط کر لیا گیا۔

نیشنل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے کہا بینک لاکرز سے ضبط کیے گئے 10 کلو سونے کی مالیت تقریباً 13 لاکھ ڈالر ہے،بنگلہ دیشی حکام کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے دوران حاصل تحائف میں سے کچھ ریاستی خزانے میں جمع نہیں کرائے ،لاکرز ستمبر میں ضبط کیے گئے تھے۔