پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کےخلاف درخواستیں خارج کردیں۔
جسٹس ارشد علی کی سربراہی میںبنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا،جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دئیے آپ کےخلاف الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی تو نہیں کی جب الیکشن کمیشن کی پروسیڈنگ جوائن کر لی تو پھر انتظار کریںجب الیکشن کمیشن کوئی ایکشن کرے تب آئےں آپ اپنے لیے مسائل خود پیدا کرتے ہیں۔
ای سی پی وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا الیکشن کمیشن کے پاس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار ہے،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں خارج کر دیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کےخلاف درخواستیں خارج
















