آسانی سے ہو یا مشکل ، حماس کو غیر مسلح کرینگے،اسرائیلی وزیراعظم
تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہاہے آسانی سے ہو یا مشکل ،حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا۔
کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہافلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا،فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو دہائیوں سے رد کرتا آ رہا ہوں،بیرونی و اندرونی دباو کے باوجود فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو رد کیا ۔
















