وزیراعظم آزاد کشمیر کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری پیر کو ہوگی


مظفر آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری پیر کو ہوگی ،باقاعدہ ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کو فارورڈ بلاک کے 2 اور اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی،وزیرتعلیم دیوان چغتائی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،دیوان چغتائی نے اعلان فریال تالپور سے ملاقات کرکے کیا ،آزاد جموں و کشمیر کی وزیر حکومت پروفیسر تقدیس گیلانی نے بھی انوارالحق کا ساتھ چھوڑ دیا،پیپلزپارٹی کو اب 38 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے کہاچودھری انوارالحق تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی ،مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد میں غیرجانبدار رہیں گی۔