میکسیکو سٹی: (مشرق نیوز)میکسیکو کی صدر کوہراسانی کا سامنا، بوسہ لینے کی کوشش کرنےوالے شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی صدر کےساتھ ہراسانی کا واقعہ منگل کو پیش آیا، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،شین بام صدارتی محل کے قریب تقریب کےلئے جا تے ہوئے حامیوں سے ہاتھ ملا رہی تھیں ،تصاویر بھی بنوائیں، ایک شخص پیچھے سے آیا اور غیر اخلاقی انداز میں صدر کو چھوتے ہوئے گردن پر بوسہ لینے کی کوشش کی،سکیورٹی ٹیم کے اہلکار نے فوری طور پر پیچھے ہٹا دیا،شخص نشے میں دھت پایا گیا،روئیے کے باوجود کلاڈیا شین بام نے شخص سے مہذب انداز میں برتاو کیا ،تصویر بنوانے پر رضامندی ظاہر کی تاہم بعد میں سکیورٹی حکام نے شخص کو گرفتار کر لیا۔
شین بام نے کہااگر میرے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو عام نوجوان خواتین کا کیا حال ہوگا؟ کوئی بھی شخص کسی خاتون کی ذاتی حدود کو توڑنے کا حق نہیں رکھتا، جنسی ہراسانی کو سخت سزا کے قابل جرم قرار دیا جانا چاہیے۔
وزارت خواتین کی سربراہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا صدر کےساتھ پیش آنےوالے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں،خواتین کو کسی بھی قسم کے تشدد یا ہراسانی کی شکایت درج کرنی چاہیے مگر میڈیا ایسے مناظر نشر کرنے سے گرے جو خواتین کی عزت و وقار کو مجروح کریں۔
میکسیکو کی صدر کابوسہ لینے کی کوشش کرنے والا گرفتار
















