این ایف سی ایوارڈ، 18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دینگے،وزیراعلیٰ سندھ


کراچی:(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے کہا ہے این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم رول بیک نہیں ہونے دیں گے۔

مراد علی شاہ نے سندھ میں طلبہ کی حاضری کو مانیٹر کرنے کےلئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاحاضری سسٹم کو سندھ کے سکولوں کے بعد کالجز و جامعات میں نافذ کریں گے، علم ہونا چاہیے بچے کہاں جارہے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہااین ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم رول بیک کرنے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کریںگے،18ویں ترمیم میں اور بھی بہت ساری چیزیں ہیں۔