ممدانی حماس کے حامی ، نیویارک سے تمام یہودی وطن واپس آجائیں، اسرائیل
تل ابیب:(مشرق نیوز)اسرائیل نے ظہران ممدانی کو حماس کاحامی قرار دیتے ہوئے نیو یارک سے تمام یہودیوں کو وطن واپس آنے کی ہدایت کردی۔
وزیر برائے تارکین وطن امور امیخائے چکلی نے کہا ظہران ممدانی کی کامیابی نیویارک کی یہودی برادری کے مستقبل کےلئے خطرہ ہے،نیویارک شہر کبھی آزادی کی علامت سمجھا جاتا تھا لیکن اب ایسے شخص کے ہاتھوں میں ہے جو اسرائیل مخالف موقف رکھتا ہے ،وہی نیویارک ہے جہاں 19ویں صدی میں یہودی پناہ گزینوں نے آزادی سے زندگی گزاری مگر شہر کی بنیادیں ہل چکیں۔
اسرائیلی وزیر نے کہاحماس کے حامی ظہران ممدانی کے میئر بننے پر تمام یہودی نیویارک چھوڑ کر اسرائیل منتقل ہونے پر سنجیدگی سے غور کریں۔
















