سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کوبیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیر داخلہ وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روکدیا گیا۔

شیخ رشید نے کہا عدالت نے واضح ہدایات دی تھیں کوئی شکایت نہ ہو، ایئر پورٹ پر پہنچا تو عمرہ پر جانے سے روک دیا گیا، توہین عدالت کےلئے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاوں گا۔

دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ابھی 27ویں ترمیم نہیں آئی، جب آئے گی تب دیکھ لیں گے، جینا، مرنا پاکستان کےساتھ ہے،ٹرمپ جانے یا حکومت، پیار کی پینگیں ہمارے ساتھ اور 10 سالہ دفاعی معاہدہ بھارت کےساتھ کر لیا۔