نیویارک کے پہلے مسلمان میئر منتخب، اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں: ظہران ممدانی

نیویارک: (خواجہ فاروق)ٹرمپ کودھچکا،امریکہ میں نئی تاریخ رقم،ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر بن گئے۔

ظہران ممدانی نے 486,741،مدمقابل آزاد امیدوارکومو نے 396,177 ووٹ لئے، ری پبلکن کے کرٹس سلوا صرف 79,281 ووٹ حاصل کرسکے،1969 کے بعد میئر انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ ریکارڈ کیا گیا،دن بھر پولنگ سٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 20 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، صدر ٹرمپ ،ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی نے کامیابی سمیٹی،ٹرمپ کے حامی امیدوار کومو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

کامیابی کے بعد نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے عوامی خطاب میں کہاہر مزدور کا شکریہ ،ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں،تاریخ رقم کردی،ثابت ہوگیا طاقت عوام کے ہاتھ میں ہے، نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ کردیا،ساتھ دینے پر نیویارک کے نوجوانوں کا شکریہ کرتا ہوں،لیڈرشپ کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھاوں گا۔

ظہران ممدانی نے کہا نیویارک کو ایسا بنائیں گے جہاں ورکنگ کلاس آسانی سے رہ سکے، سب ساتھ کھڑے ہیں، ایک ہزار سے زائد رضاکاروں کا انتخابی مہم میں حصہ لینے پر شکر گزار ہوں،خوف کو شکست ،امید کی جیت ہوئی، خوفزدہ کرنے والے کو جواب دیدیا، دن دیکھنے میں بہت وقت لگا،سیاست اب ہوگی، عوام کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،عوام کیلئے لڑوں گا۔

نومنتخب میئر نے کہا الیکشن نتائج نے ثابت کردیا امید ابھی زندہ ہے، سیاسی اندھیرے میں نیویارک اجالا بن کر ابھرا، معلوم ہے ڈونلڈ ٹرمپ میری تقریر دیکھ رہے ہیں، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا،میں مسلمان ، ڈیموکریٹک سوشلسٹ ہوں، کوئی ٹرمپ کو شکست دے سکتا ہے تو وہ نیویارک شہر ہے،نیویارک کو تارکین وطن نے مضبوط کیا،ایسی شہری حکومت بنائیں گے جو سب کیلئے فائدہ مند ہوگی، مزدور حقوق کیلئے یونینز کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سکیورٹی ،انصاف سب کو فراہم کیا جائے گا، بدعنوانی کے اس کلچر کا خاتمہ کریں گے جس میں ٹرمپ جیسے ارب پتی ٹیکس سے بچتے ہیں،اینڈریو کومو نے شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔

دریں اثنا سابق امریکی صدر بل کلنٹن ، ڈیموکریٹس کی سینئر رہنما ہیلری کلنٹن نے ظہران ممدانی کو شاندار و تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بل کلنٹن نے اپنے پیغام میں لکھا ظہران ممدانی میئر منتخب ہونے پر آپ کو مبارک ہو، خواہش ہے آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں کیونکہ اب آپ کو اپنی انتخابی مہم کے جذبے کو بہتر، منصفانہ ،زیادہ قابل برداشت نیویارک کی تعمیر میں ڈھالنے کےلئے کام کرنا ہے،ہیلری کلنٹن نے کہارواں سال نیویارک کے انتخابات میں 50برسوں کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ڈالے گئے،جمہوریت کی کامیابی اور ظہران ممدانی کی پراثر انتخابی مہم کا ثبوت ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا میرا بیلٹ پر موجود نہ ہونا اور طویل حکومتی شٹ ڈاﺅن ریپبلکن پارٹی کوشکست کی بڑی وجہ ہے،ڈیموکریٹس کی ہٹ دھرمی کے باعث پیدا ہونے والے حکومتی شٹ ڈاﺅن نے نیویارک الیکشن کے نتائج پر منفی اثر ڈالا، وقت آگیا ہے ریپبلکن پارٹی فلبسٹر قانون کے خاتمے پر سنجیدگی سے غور کرے،شٹ ڈاﺅن ختم کرکے ملک کو دوبارہ کھولنا چاہیے،ووٹرز کی رجسٹریشن لسٹوں پرنیا قانون پاس کیا جائے تاکہ انتخابی شفافیت یقینی بنائی جا سکے،انتخابی نظام میں شفافیت، حکومتی کارکردگی اور عوامی اعتماد بحال کرنے کےلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔