لاہور:(اپنے نمائندے سے) کالعدم ٹی ایل پی کے مزید ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی چھوڑدی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ ودیگر نے کہا ریاست پر حملہ کرنا کسی طور مناسب نہیں ،غیر معمولی صورتحال میں ریلی نکالنا ناجائز قدم تھا،ریاست کو خطرہ ہو گا تو سیاست کا کوئی فائدہ نہیں، ریاست کےساتھ سیاست نہیں ہو سکتی، مسلح جتھوں نے بچوں کی سکول وین چھینی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
ٹکٹ ہولڈرز نے کہا ریاست پر حملہ کر کے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی ،ریاست پاکستان کےساتھ کھڑے ،پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں
کالعدم ٹی ایل پی کے مزید ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی چھوڑدی
















