ریاض:(مشرق نیوز)سعودی کابینہ نے پاکستان کےساتھ اقتصادی فریم ورک کو دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل قراردےدیا۔
ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کو پاک سعودی عرب اقتصادی فریم روک سے آگاہ کیا،اجلاس کو بتایا گیا اقتصادی فریم ورک دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے، پاکستان سے معاہدہ اقتصادی و سرمایہ کاری شعبے میں تعاون بڑھانے کےلئے ہے،مقصد دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی و مشترکہ مفادات کی خدمت کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی کابینہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے مقبوضہ مغربی کنارے کے الحاق بل کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا غیرقانونی اقدام مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضہ مضبوط بنانے کی کوشش ہے،فلسطین کا دوریاستی حل چاہتے ہیں جو 1967کی سرحدوں کے مطابق ہو،تھائی لینڈ ،کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ خوش آئند ہے۔
پاکستان کےساتھ اقتصادی فریم ورک تعلقات مضبوط بنانے کا تسلسل ہے،سعودی کابینہ
















