غزہ بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی بھی شامل ہوسکتے ہیں: اسرائیلی اخبار
تل ابیب، بڈاپست (مشرق نیوز) اسرائیلی اخبارنے دعویٰ کرتے ہوئے کہا غزہ میں تعینات کی جانےوالی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کی فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں،اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کےلئے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں،اسرائیلی ویب سائٹ ’وائی نیٹ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی کینیسٹ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا بین الاقوامی فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کے فوجی شامل ہوں گے،انڈونیشیا پہلے ہی مشن کےلئے فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ،آذربائیجان نے بھی فوجی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی، رپورٹ میں کہا گیا پاکستانی فوجیوں کی ممکنہ شمولیت کے بارے میں اب تک باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا عوامی سطح پر تذکرہ نہیں کیا گیا،دوسری جانب اسرائیل نے کہا امریکی منصوبے کے تحت غزہ میں ترک فوج کی موجودگی کو قبول نہیں،ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار نے کہا جو ممالک غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کےلئے تیار ہیں انہیں کم ازکم اسرائیل کےساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
















