اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک نے ملاقات کی،وزارت داخلہ آمد پر محسن نقوی نے میچے ڈشچک کا خیر مقدم کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری ، پولینڈ میں پاکستان کے سفیر سمیع بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ، غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سکیورٹی ، میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،دونوں ملکوں کے رہنماوں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ،ملوث مافیا کےخلاف بھرپور کریک ڈاون کیا جا رہا ہے،سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کیلئے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں
پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے محسن نقوی ، طلال چودھری کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاانسانی سمگلنگ کو روکنے کیلئے ایک قدم آگے رہنا ہو گا، انسانی سمگلنگ کے تدارک کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد ، افسران کی ترقیوں ،تقرر و تبادلوں کے احکامات
این ایچ اے میں خود احتسابی ضروری، منصوبوں میں 20سال کی تاخیر تشویشناک ہے:وزیر مواصلات
پائیدار ماہی گیری اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ بلیو اکانومی کےلئے ناگزیر ہے:جنید انوار
سرکاری ملازمین عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں، نارووال کو تعلیمی لحاظ سے ماڈل بناﺅنگا:احسن اقبال
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
















