لندن:(مشرق یوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کیساتھ ویڈ کا نشہ کرنے کاانکشاف کردیا۔
برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے کہانشہ چڑھنے لگا تو محسوس ہوا جیسے اچانک لندن سے واپس اپنے گاﺅں سوات پہنچ گئی ہوں پھر وہی خوف، چیخیں، خون آلود مناظر سامنے آئے،سمجھتی تھی ماضی کی سب تلخ یادیں بھول چکی ہوں مگر ویڈ نے پلک جھپکتے ہی مجھے پھر 15 سال پرانی ملالہ بنا دیا، وہی سکول بس، حملہ آور، گولیوں کی آواز اور ہر طرف خوف۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا نشہ چڑھتے ہی شدید گھبراہٹ کا دورہ پڑا، دوستوں نے ایک کمرے میں لےجا کر سنبھالنے کی کوشش کی، مجھے الٹیاں ہو رہی تھیں، ایک دوست نے کہا ہسپتال نہ جاو، خون میں نشے کے اثر کی وجہ سے مسئلہ ہو جائے گا،رات بس جاگتی رہی، نیند کوسوں دور اور یہی خوف تھا شاید اب دوبارہ زندہ نہ اٹھ سکوں گی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کیساتھ ویڈ کا نشہ کیا تھا،ملالہ یوسفزئی
















