افغان طالبان نے گلبدین حکمت یار کو بیرون ملک سفر سے روکدیا

کابل:(مشرق نیوز) افغان طالبان نے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کو بیرون ملک جانے سے روکدیا۔

گلبدین حکمت یار کے بیٹے حبیب الرحمان حکمت یار نے دعویٰ کیا طالبان حکومت نے والد کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی،طالبان نہ صرف گلبدین حکمت یار کی عوام سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں بلکہ ملاقاتوں سے خوفزدہ بھی ہیں۔