فیصل آباد: (بیورورپورٹ)آئیں میثاق استحکام پاکستان پر سر جوڑ کر بیٹھیں،حکومت نے تمام جماعتوں کو پیشکش کردی۔
مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاروز جنازے اٹھائے جا رہے تھے،فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایاجواب وقت کی ضرورت تھی اب سیاسی قیادت کو لبیک کہنا چاہیے،آئیں میثاق استحکام پاکستان پر سر جوڑ کر بیٹھیں اور وزیراعظم کی پیشکش پر بات کریں،مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر احتجاج کررہی ہے، موقع احتجاج کا نہیں ۔
رانا ثنا نے کہا پوری قوم کے دلوں میں سوال تھا کب تک اپنے جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں گے،وزیراعظم ، صدر ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، خصوصی طور پر پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت کو کہتا ہوں اپنا بیانیہ برقرار رکھیں لیکن پاکستان، مسلح افواج اور شہدا کےساتھ کھڑے ہوں۔
مشیر وزیراعظم نے کہا پاکستان نے پوری دنیا میں عزت کا مقام حاصل کرلیا،عالمی برادری عسکری و سفارتی قوت کو تسلیم کرتی ہے، آپ بھی قوت کا حصہ بنیں تاکہ اندرون وبیرون معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ سکیں ،ملکی عزت ،سالمیت مقدم ہونی چاہیے، پاکستان کی بات ہو تو سب کچھ بالائے طاق رکھ کر متحد ہوناوقت کاتقاضہ ہے۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















